ہبلی 24؍اگست (ایس او نیوز) شہر سے قریب پونا بنگلورو نیشنل ہائی وے پر رات کے وقت اپنے ٹرک میں سوئے ہوئے ٹرک ڈرائیورپرخواتین کے ایک گروہ کے ذریعے حملہ کرکے لوٹنے واردات پیش آئی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ نیشنل ہائی وے ٹول گیٹ کے پاس سڑک کے کنارے مال لدے ہوئے ٹرک کو پارک کرکے اکرم اور وسنت نامی دو ڈرائیور ٹرک کے اندر سو رہے تھے۔ جھاڑو لگانے والی دو عورتوں نے اپنی دیگر ساتھی عورتوں کے ساتھ مل کر ان دونوں پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ ان کے پاس موجود 16ہزار روپے نقد اور دو موبائل لوٹ کر سب لوگ موقع پر سے فرار ہوگئے۔ ٹول گیٹ پر موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں حملہ کرنے اور فرار ہونے کا منظر قید ہوگیا ہے۔ پرانی ہبلی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔